سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سیکریٹری داخلہ عارف احمد خان کو عہدے سے ہٹا کر ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کردی گئیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق چھٹی پر جانے کے بعد عارف احمد خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ طارق محمود خان کو سیکریٹری داخلہ کا چارج دے دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق عارف احمد خان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کرنے کی باقاعدہ منظوری وزیر اعظم نے دی۔

عارف احمد خان کو فروری 2016 میں سیکریٹری داخلہ مقرر کیا گیا تھا۔

اس سے قبل انہوں نے 2014 میں مختصر عرصے کے لیے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دیئے تھے۔

قبل ازیں وہ تین سال سے زائد عرصے تک سیکریٹری داخلہ سندھ، سندھ کے 3 اضلاع میں ڈپٹی کمشنر، سیکریٹری خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

انہوں نے کینیڈا کے سب سے بڑے شہر مونٹریال میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے