شارجہ ٹیسٹ کا آج سے آغازہوگا

sharjaپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

ٹیسٹ میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جو اسے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 178 رنز کی جیت کی صورت میں ملی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ اور ٹیسٹ سیریز جیت کے اپنے کامیاب کپتان مصباح الحق کو کیر یئر کی ممکنہ طور پر الوادعی سیریز میں جیت کا تحفہ دینا چاہتی ہے۔

41سالہ مصباح الحق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائر منٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔وہ بھارت کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے