شارجہ ٹیسٹ کا تیسرا دن،پاکستان کے تین وکٹ پر146رنز

matchشارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 146رنز بنا لئے ہیں ،تاہم پہلی اننگز کے خسارے کو نکال کر پاکستان کی مجموعی برتری 74رنز ہو سکی ہے،محمد حفیظ97رنز پر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی دوسری اننگ کا آغاز پہلی اننگ کے مقابلے میں بہتر ہوااور101رنز کا اوپننگ اسٹینڈ ملا اس اسکور پر اظہر علی34رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے،لیکن بعد میں آنے والے شعیب ملک صفر اور یونس خان14رنز بنا کر جلد پویلین لوٹ گئے لیکن محمد حفیظ نے ایک جانب سے اچھی بیٹنگ کا سلسلہ جا ری رکھا اور موقع ملنے پر اچھے شاٹ بھی لگائے وہ97رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،ان کے ساتھ دوسرے بیٹسمین نائٹ واچ مین کے روپ میں راحت علی نے بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 306 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی،اور پاکستان کے خلاف 72 رنز کی برتری حاصل کی۔شارجہ کے تیسرے دن پاکستانی بالرز چل پڑے، انگلینڈ کے چھ کھلاڑی اسکور میں صرف 84 رنز ہی بناسکے، پوری ٹیم 306 رنز پر آئوٹ ہوگئی،ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستانی بالرز ابتدا سےہی جارحانہ انداز میں نظر آئے،جیمس ٹیلر اپنے اسکور میں صرف دو رنز کا اضافہ کرسکے انھیں راحت علی نے آئوٹ کیا،جونی بیئر سٹو،43 رنز بناسکے،سمیت پٹیل 42،عادل راشد،، 8،جیمز اینڈرسن، 7آخری آوٹ ہونے والے بین اسٹوکس تھے جو صفر پر آوٹ ہو ئے، شعیب ملک نے چار ، یاسر شاہ نے تین اور راحت علی نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے