شارجہ ٹیسٹ کا پہلا دن :پاکستان 234رنزپرڈھیر

playشارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان ٹیم کے بیٹسمینوں نے مایوس کیا اورٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے234رنز پر ڈھیر ہو گئے،جیمز اینڈر سن نے4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے4رنز بنائے تھے۔

پاکستانی شاہینوں کے ٹا پ 5بلے بازمحمد حفیظ27،اظہر علی صفر،شعیب ملک38،یونس خان،31اوراسد شفیق5رنز بنا کرآئوٹ ہو گئے اس وقت پاکستان کا مجموعہصرف 116رنز پر تھا ۔

مشکل سے دوچار پاکستانی ٹیم کوکپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد نے قدرے سنبھالا دیااور چھٹی وکٹ کی شراکت میں80رنز کا اضافہ کیا لیکن سرفرازاحمد نے 39رنز کے انفرادی اسکور پرغیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوادی اس وقت پاکستان کا مجموعہ196رنز تھا اس کے بعد38رنز کے اضافے کے بعدپوری ٹیم234رنز پرڈھیر ہوگئی،کپتان مصباح الحق71رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

وہاب ریاض صفر ،یاسر شاہ7،ذوالفقار6اور راحت علی نے4رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سےاینڈرسن نے4،براڈ،پٹیل اور معین علی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔شارجہ ٹیسٹ کا پہلا دن جب اختتام پذیر ہوا تو انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے4رنز بنائے تھے،معین علی4اور ایلسٹر کک صفر پر کریز پر موجودتھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان شارجہ ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوگیا تو وہ آئی سی سی کی عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے