شام کے حوالے سے روس امریکہ معاہدہ

پینٹا گون کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ امریکہ اور روس عنقریب ایک معاہدہ پہ متفق ہوجائیں گے ۔جس کے ذریعہ شام میں فضائی کاروائی کے دوران کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے گا۔

اس حوالے سے کیپٹن ڈیوس جیف کا کہنا تھا کہ منگل کے روز معاہدے پہ دستخط ہو سکتے ہیں ۔ہم معاہدے کے بہت قریب ہیں اور ہم نے معاہدے کی دستاویز تقریبا تیار کر لی ہے ۔۔
جیف ڈیوس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ روس جو کچھ شام میں کررہا ہے ہم اس کے مخالف ہیں۔
لیکن یہ معاہدہ صرف فضائی حدود میں حادثات سے بچنے کے لئے کیا جارہا ہے

یاد رہے کہ روس نے جب ستمبر میں شام میں بمباری شروع کی تو اس وقت دفاعی معلومات کے تبادلے کے لئے امریکہ سے بات چیت کی تھی ، تاکہ ایک ہی شہر میں کاروائی کرتے ہوئے دونوں ممالک کے طیاروں میں کوئی حادثہ نہ ہو ۔

اگرچہ ابھی تک شام کی فضائی حدود میں کسی بھی قسم کاناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا تاہم واشنگٹن میں پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روسی طیاروں کی موجودگی کی وجہ سے اتحادی افواج کے طیاروں کو مجبورا اپنا راستہ بدلنا پڑتا ہے تاکہ ایک شہر کی فضائی حدود میں ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا حادثہ نہ ہو

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے