شمالی کوریاکا ہائیڈروجن بم کا تجربہ، امریکا و برطانیہ کی مذمت

شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کاکامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تجربے کے باعث شمالی کوریامیں پانچ اعشاریہ ایک شدت کازلزلہ بھی آیا ۔امریکا اور برطانیہ کی تجربے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

شمالی کوریا میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جنوبی کوریا اور جاپان کا کہنا ہے کہ زلزلہ ممکنہ شمالی کوریا کی جانب ایٹمی تجربےکی وجہ سےآیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی کوریا میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ چین کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے زلزلہ شمالی کوریاکےایٹمی تجربات کےمقام کےقریب آیا۔

جاپان کے سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریامیں زلزلہ کی وجہ ممکنہ ایٹمی تجربہ ہو سکتا ہے۔جنوبی کوریاکی وزارت خارجہ نے بھی زلزلے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ جنوبی کوریا کے صدارتی آفس کے ترجمان کے مطابق زلزلے کا ایٹمی تجربےسمیت تمام زاویوں سےجائزہ لیا جا رہا ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا ابھی شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی تصدیق نہیں کرسکتا ، دوسری جانب اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کونسل نے معاملے پر آج اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

شمالی کوریا کے ہائیڈروجن بم تجربے کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اس معاملے کا جائزہ لے رہا ہے، لیکن ابھی تجربے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی، شمالی کوریا کو چاہئے کہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کرے، امریکا سلامتی کونسل کی قرار داوں کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکا شمالی کوریا کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں اپنے اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع جاری رکھے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے