امریکی بحری بیڑے کی موجودگی میں شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا جو ناکام ہوگیا۔
میزائل تجربات پر شمالی کوریا اور امریکا میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے اور امریکا کی طرف سے پیشگی کارروائی کے خدشات ظاہر کیے جارہےہیں ۔
امریکا نے اتحادیوں کی حفاظت کےلیے میزائل مار گرانے کی صلاحیت کے حامل جہازوں سمیت اپنا بحری بیڑہ کوریائی خطے میں تعینات کر رکھاہے ، گزشتہ روز بانی رہنما کی سالگرہ پر شمالی کوریا نے فوجی طاقت کا مظاہر ہ کیا تھا۔