شہلا رضا بلاول کی استانی بن گئیں

bilawalپیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کے بقول بلاول بھٹو زرداری ابھی میچور نہیں ہوئے وہ سیکھ رہے ہیں۔

جب تربیت یافتہ ہوجائیں گے پارٹی کے تمام اختیارات اسے سونپ دیئے جائیں گے۔

تاہم آجکل بلاول خود کو ایک میچور لیڈر ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے تو اندرون سندھ میں انکے روز جلسے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور اس کا نتیجہ بھی حاصل کررہے ہیں جس کا یہ ثبوت ہی کافی ہے وہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سندھ سے کافی نشستیں حاصل کرچکے ہیں۔

اب بلاول نے اردو سیکھنے کیلئے پارٹی رہنما شہلا رضا کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور پارٹی رہنماﺅں سے کہا ہے کہ اس سے انگریزی کے بجائے اردو میں بات کیا کریں۔

یاد ہے بلاول بیرون ملک سے پڑھے ہوئے ہیں اورزندگی کا زیادہ تر حصہ بیرون ملک ہی گزارہ ہے اس لئے انکی اردو بہت کمزور ہے جس کو بہتر کرنے کیلئے انہوں نے شہلا رضا کی خدمات حاصل کی ہیں۔

واضح رہے جب انکی والدہ بےنظیر والد کی پھانسی کے بعد جلاوطنی کاٹ کر آئیں تھی انہیں بھی اردو کا مسئلہ پیش آیا تھا۔

اپنے پہلا جلسہ جو انہوں نے فیصل آباد میں کیا تھا راستے میں راجہ انور انہیں اردو تقریر پڑھاتے گئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے