شیشہ توڑ کر فن پارے تخلیق کرنے والا اچھوتا مصور

برن: سائمن برجر کا تعلق سوئٹزرلینڈ سے ہے اور ان کی وجہِ شہرت وہ فن پارے ہیں جو یہ ہتھوڑے اور چھینی کی مدد سے شیشے میں خاص انداز سے دراڑیں (بال) ڈال کر تخلیق کرتے ہیں۔

اس مقصد کےلیے وہ لیمی نیٹڈ شیشہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ وہ ہتھوڑے اور چھینی کی پہلی ضرب سے ٹوٹتا نہیں بلکہ اس میں صرف بال پڑتے ہیں۔ جب ان تصویروں کو قریب سے دیکھا جاتا ہے تو یوں لگتا ہے جیسے شیشے میں بے تحاشا بال آگئے ہوں اور وہ ٹوٹنے والا ہے۔ لیکن کچھ فاصلے سے دیکھنے پر پتا چلتا ہے کہ وہ تو دراصل ایک تصویر ہے۔

سائمن اگرچہ مصور ہیں لیکن انہوں نے بڑھئی (کارپنٹر) کے کام کی باقاعدہ تربیت بھی لے رکھی ہے۔ وہ اپنے کام کو منفرد اور پُرکشش بنانا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے ایسے فن پارے تخلیق کرنے کے بارے میں سوچا جو شیشے میں دراڑیں ڈال کر بنائے جائیں۔ ابتدائی ناکامیوں کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ لیمی نیٹڈ گلاس ان کے اس مقصد کو پورا کرسکتا ہے۔

رفتہ رفتہ انہوں نے اپنے طور پر ایک نیا فن سیکھنا شروع کردیا اور کچھ سال کی مشق کے بعد اب وہ اس قدر ماہر ہوچکے کہ شیشے پر چہرے کے واضح خد و خال بھی بہت آسانی سے بنا لیتے ہیں۔

شیشے کی دراڑوں میں ان کی بنائی ہوئی تصویریں سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے