شیشہ پارلر کی ویڈیو پر شعیب ملک کی وضاحت

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو 13 جون کی ہے میچ سے پہلے والی رات کی نہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے ذلت آمیز شکست کے بعد شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ سامنے آنے والی ایک ویڈیو پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ویڈیو کے حوالے سے شعیب ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 13 جون کی ہے، 15 جون کی نہیں۔

شعیب ملک لکھتے ہیں کہ ’20 سال سے ملک کی خدمت کررہا ہوں، دکھ ہے کہ ذاتی زندگی کے معاملات کی بھی وضاحت دینا پڑتی ہے‘۔

انہوں نے وضاحت دی کہ سوشل میڈیا پر ہوٹل کی وائرل ویڈیو 13 جون کی نہیں بلکہ 15 جون کی ہے، اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی کہا تھا کہ میچ کی رات کسی کھلاڑی نے کرفیو ٹائم کی خلاف ورزی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ کھلاڑی اپنے اہلخانہ کے ساتھ میچ سے دو روز قبل مینجمنٹ سے اجازت لےکر باہر گئے تھے، میچ کی رات تمام کھلاڑی ٹائم کے مطابق اپنے ہوٹل میں موجود تھے۔

ادھر فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ شائقین پرفارمنس پر تنقید کرنے کا حق رکھتے ہیں مگر کھلاڑی کے لیے نازیبا الفاظ استعمال نہ کریں، ٹیم کم بیک ضرور کرے گی عوام کی سپورٹ کی ضرورت ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے