صادق آباد:8برس کی بچی 28سالہ شخص کے ساتھ ونی

صادق آباد میں جرگے نے چچا کی پسند کی شادی کی سزا 8برس کی بھتیجی کو دیدی ،جسے 28سال کے شخص کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ سنادیا ۔

بچی کے چچا اقبال نے چند روز قبل دوسرے خاندان کی عورت سے پسند کی شادی کی تھی، اس معاملے پر جرگہ بلایا گیاجس نے معصوم بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنایا۔

8برس کی معصوم بچی نے کم عمری میں جبری رشتہ کئےجانے کے فیصلے کے خلاف رو رو کر برا حال کرلیا جبکہ ماں باپ نے اس ظلم سے نجات کے لئے اعلیٰ حکام سے فریاد کی ہے ۔

بچی کے والدین پر دوسرے فریق کی جانب سے رخصتی کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے ،بچی کا کہنا ہے کہ وہ پڑھنا چاہتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے