طاہر داوڑ قتل کیس کی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا

پشاور: ایس پی طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے پشاور پولیس کے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کی سربراہی ایس پی سی آئی اے گلفام ناصر کو سونپی گئی تھی جب کہ جے آئی ٹی میں حساس ادارے کے افسران بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحققیاتی ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور جے آئی ٹی کی سربراہی اب ایس پی سی آئی اے گلفام ناصر سے لے کر ڈی آئی جی آپریشن فیصل راجہ کو سونپ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ طاہرداوڑ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے سینئر افسر کو جے آئی ٹی کی سربراہی سونپی گئی۔

واضح رہےکہ خیبرپختونخوا کے ایس پی طاہر داوڑ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین سے 26 اکتوبر کو لاپتہ ہوئے جن کی لاش دو روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہا ر سے ملی اور دفتر خارجہ نے بھی ان کی شہادت کی تصدیق کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے