عرب شہزادوں سے اظہارِِ یکجتی کےلئے پاکستانی شہریوں کی ریلی ‘شکار کی اجازت دی جائے’

arabہوبارہ بسٹرڈ کے شکار پر پابندی کے خاتمے اور متحدہ عرب امارات سے اظہارِِ یکجتی کے لئے بہاولپور کی تحصیل یزمان میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں  شامل سینکڑوں شرکاءنے وفاقی حکومت سے دبئی اور دیگر عرب ریاستوں کے حکمرانوں کے لئے ہوبارہ بسٹرڈ کے شکار کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو غیر ملکی شخصیات کو صحرا میں شکار کی اجازت دینی چاہیے ،

ان شخصیات کے یہاں دوروں سے ہزاروں مقامی افراد کا روزگار وابستہ ہے ۔

شرکاءنے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات اور دیگر عرب ریاستوں کے درمیان دوستی اور تعاون سے متعلق نعرے درج تھے ۔

ریلی کے شرکاءیہ نعرے بھی لگا رہے تھے کہ ہزاروں غریب مزدوروں کا روزگار بحال کیا جائے ، عرب شہزادوں کو شکار کی اجازت دی جائے ۔ وہ عرب حکمرانوں کے حق میں اور ان سے اظہار یکجہتی کے لئے بھی نعرہ بازی کر رہے تھے ۔

یاد رہے ہر سال خلیج فارس کے ملکوں کے شہزادے اپنے شکاری عقابوں کے ساتھ آتے ہیں اور ان جنگلی چڑوں کاشکار کرتے ہیں تاہم اس برس یہ شکارمشکل میں پڑ گیا ہے۔

یہ مشکل نومبر میں شروع ہوئی جب بلوچستان ہائی کورٹ نے بعض درخواست گزاروں کی شکایت کے ردعمل میں تمام غیرملکیوں کو جاری کردہ شکار کے پرمٹ منسوخ کر دئیے تھے۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی ان پرندوں کے شکار پر پابندی کا فیصلہ سنا دیا تھا۔

رواں سال 19اکتوبر کو اسوقت چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں پہلے سے معدومی کے شکار اس پرندے کے شکارکےلئے کسی کو لائسنس جاری کریں گے اور نہ کسی کو شکار کی اجازت دیں گے۔

جبکہ اس سے پہلے رواں سال اگست میں سپریم کورٹ نے عرب شہزادوں کو وفاق کی جانب سے دیئے گئے شکار کے تمام لائسنس کینسل کرنے کے احکامات دیئے تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے