علی ظفر کا اب کھیل جمے گا

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور اداکار علی ظفر کا پاکستان سپرلیگ ۲۰۱۷ مقابلوں کے لیے گایا ہوا آفیشل نغمہ ’اب کھیل جمے گا‘ کی آڈیو جاری کردی گئی ہے.

علی ظفر نے گزشتہ سال بھی دبئی میں منعقد ہونے والے پہلے پاکستان سپر لیگ مقابلوں کا آفیشل نغمہ ’اب کھیل کے دکھا‘ گایا تھا جسے کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

Ali Zafar at PSL 2016 Ceremony [F] - Picture Courtesy www.Pakium.Pk

’اب کھیل جمے گا‘ کے بارے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ ’میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اس سال بھی پی ایس ایل کا آفیشل نغمہ لکھنے، ترتیب دینے اور گانے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اور گزشتہ سال کی مقبولیت دیکھتے ہوئے میں نے اس مرتبہ یہی کوشش کی ہے کہ نغمے میں کھیل کی مقبولیت اور گزشتہ سال کے کامیاب مقابلوں کا رنگ ہونے کے ساتھ ساتھ نئے مقابلوں کا جوش اور ولولہ بھی موجود ہو۔‘

علی ظفر نے ۲۰۱۶ میں بالی وڈ رومانوی ڈرامہ فلم ’ڈیئر زندگی میں نہ صرف رومی کا اہم کردار ادا کیا بلکہ فلم کے دو ہٹ نغمے ’تو ہی ہے ‘ اور ’تعریفوں سے‘ بھی گائے ہیں۔ علی اس وقت پاکستانی ہدایت کار احسن رحیم کی ایکشن کامیڈی فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو اس ہی سال ریلیز کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے