عمران خان نے غیر قانونی کام کیا : الیکشن کمیشن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات تیس نومبر کو ہونے جا رہے ہیں اور انتخابات کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں.

اس موقع پر عمران خان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترامڑی میں جلسے سے خطاب کیا جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں کو ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے نوٹس بھجوانے پر غور شروع کر دیا ہے.

گزشتہ روز ڈی آر او اسلام آباد علیم شہاب نے عمران خان کے جلسے کے حوالے سےضلعی اتطامیہ کو ہدایت کی تھی کہ جلسے کو رکوایا جائے اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے.

ڈی آر او علیم شہاب کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے سے روکنے کے لیے ضلعی انتطامیہ کو سخت ہدایات کی گئیں..اس کے باوجود جلسہ کیا گیا جو قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے.

ڈی آر او کی رپورٹ کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرنے پر غور شرع کر دیا ہے،،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ڈی آر او کی ہدایت کے باوجود جلسہ نہ رکوائے جانے پر ضلعی انتطامیہ کو بھی فریق بنائے جانے کا امکان ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے