فرانس پر ہونے والے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں ۔ ڈاکٹر ترکی

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدا للہ ترکی نے کہا ہے کہ اسلام امن اور اتفاق کا درس دیتا ہے اور کسی قسم کی دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں ۔

وہ اسلام آباد میں اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔

ڈاکٹر عبدا للہ ترکی نے کہا کہ امت مسلمہ کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان مسائل سے نمٹنے کا واحد حل آپس کے اتفاق اور معاشرے میں انسانی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے امن قائم کرنے میں ہے۔

اسلام شدت پسندی اور آپس کے اختلافات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کا تحفظ کرنے کی بات کرتا ہے۔

استقبالیہ سے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمین کے تحفظ کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں گے اور حکومت پاکستان اس سلسلے میں ہر طرح کے اقدامات اٹھائے گی۔

استقبالیہ سے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی ، فلسطین کے سفیر ولید ابوعلی، جامعہ صولتیہ مکہ کے استاذ الحدیث مولانا سعید احمد عنایت اللہ،تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے سابق صد ر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

اہل سنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق ، آزادی، حقوق نسواں، نسلی تفریق وامتیاز کے خاتمہ، غربت اور علمی میدان میں پسماندگی سے نجات جیسے موضوعات کے سلسلے میں اسلام کی دی گئی تعلیمات کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد ، ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی ،انصار الامہ کے مولانا فضل الرحمن خلیل، جماعة الدعوہ کے حافظ محمد سعید ،پیر عزیز الرحمن ہزاروی، انجمن تاجران پاکستان کے صدر محمد اجمل بلوچ، شرجیل میر،مولانا اشرف علی ،مولانا محمد طیب طاہری اور جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما قاری زوار بہادر نے بھی شرکت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے