فیس بک کا نیا ‘ سجیسٹڈ’ بٹن متعارف

hhhفیس بک نے حالیہ چند ماہ کے دوران اپنی ویب سائٹ پر متعدد تبدیلیاں کی ہیں جیسے نیا لائک بٹن متعارف کرایا ہے، کینڈی کرش انوائیٹس کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کام کرنے کا ارادہ کیا ہے، اپنے نوٹیفکیشن ٹیب کو گوگل ناﺅ کی طرز پر کارڈز میں تبدیل کیا ہے اور پہلی نیوز اپلیکشن نوٹیفائی بھی پیش کی ہے۔

مگر اب سماجی رابطے کی یہ ویب سائٹ ایک نیا اور دلچسپ بٹن متعارف کرا رہی ہے جس کا نام سجیسٹڈ رکھا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک نئے سسٹم کی آزمائش کی جارہی ہے جس میں لوگوں کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز کے آگے اسٹار اور پوسٹ ٹائم کی جگہ ‘ سجیسٹڈ’ کا بٹن موجود ہے۔

fbbb

بک نے بھی اس نئے بٹن کو آزمانے کی تصدیق کی ہے۔

فیس بک کے مطابق اس طرح صارفین جن نوٹیفکیشن یا پوسٹس کو بہت زیادہ مفید پائیں گے وہ انہیں سجیسٹڈ کے ذریعے ہائی لائٹ کرسکیں گے۔

جیسا نیچے نظر آنے والی تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

ابھی اس بٹن کی آزمائش کچھ افراد کی پروفائلز میں کی جارہی ہے جیسا فیس بک کی جانب سے ہمیشہ کسی نئے فیچر کے آغاز پر کیا جاتا ہے تاہم بہت جلد اسے توسیع دیئے جانے کا امکان ہے۔

فیس بک کی جانب سے حالیہ عرصے میں صارفین کی نیوز فیڈ پر بہت زیادہ توجہ دی گئی تھی لہذا نوٹیفکیشنز قدرتی طور پر اپ ڈیٹس کے لیے اگلا انتخاب بنتا ہے خاص طور پر اس صورت میں جب فیس بک انہیں زیادہ مواد کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بنانا چاہتے ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے