لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کیلئے پولیس او رینجرز کی بھاری نفری تعینات

lal masjidلال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے رینجرز و پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد جامعہ حفصہ کے باہر تعینات کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کےمطابق کارروائی کا فیصلہ مولانا عبدالعزیز کی جانب سے تحریک دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر کیا گیا ہے۔

مولانا عبدالعزیز نے جمعہ کے بعد جامعہ حفصہ سے لال مسجد تک ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالعزیز کو مذہب کے نام پر سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے، وہ سرکار کے زیر انتظام لال مسجد میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اس لئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے