لاہورفیکٹری سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 25ہوگئی

factoryلاہور کی سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری منہدم ہونے سے جاں بحق افراد کی تعداد 25ہوگئی۔ اسلام آباد سے ریسکیو کی تازہ دم ٹیم بھاری مشینری اور سراغ رساں کتوں سمیت سانحہ سندر پہنچ گئی۔ سندر انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاسٹک بیگ تیار کرنے والی فیکٹری کی 4منزلہ عمارت بدھ کی شام 5بجے کے قریب گر گئی، جس کے باعث فیکٹری مسالک سمیت سینکڑوں مزدور فیکٹری ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو1122، بحریہ، پولیس اور پاک آرمی کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔ زندہ نکالے جانے والے افراد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ملبے تلے دبے افراد کی تعداد 400تک ہوسکتی ہے، 200کے لگ بھگ افراد ایک شفٹ میں کام کرتے تھے، جبکہ دیگر شفٹوں میں کام کرنے والے مزدور اسی چھت تلے کوارٹرز میں رہائش پذیر بھی تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 4منزلہ عمارت کے لینٹر تلے سے 102سے زائد افراد نکالے جاچکے ہیں اور خدشہ ہے کہ ابھی بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کا عمل جاری ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے