لاہور: رکشا یونین کی احتجاج ریلی ،پارکنگ بھتہ بند کرنے کا مطالبہ

لاہور میں رکشا یونین نے ریلی نکال کر احتجاج کیا ،رکشا ڈرائیوروں نے دھمکی دی کہ 7 روز میں پارکنگ کے نام پر بھتا لینا بند کیا جائے ورنہ افسروں کےماسک پہن کر رکشے چلائیں گے۔

لاہور میں رکشا یونین ایک بار پھر اپنے مطالبات کےلیے سڑکوں پر نکل آئی ، ڈرائیوروں نے فیصل ٹاؤن سے ٹھوکر نیاز بيگ تک ریلی نکالی۔

انہوںنے مطالبہ کیا کہ اگر سات دن میں پارکنگ کے نام پر اس پرچی سسٹم کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مزید احتجاج کریں گے ۔

رکشہ یونین کے عہدیداروں کا الزام ہے کہ ان سے فی رکشا روزانہ کی بنیاد پر ڈیڑھ سو سے دو سو روپے لیے جارہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے