لاہور میں شیروانوالہ روڈ پرموٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گریٹر اقبال پارک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامدزخمی ہوگئےہیں جنہیں سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق جاوید حامد اپنی گاڑی میں گریٹر اقبال پارک جارہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی ، ان کو گولی ٹانگ میں لگی جس کی طبی امداد کے کے لیے ان کو سروسز اسپتال منتقل کر یا گیا ۔
فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔