لنکڈ اِن نے اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کا اسٹوری فیچر نقل کرلیا

پروفیشنل نیٹ ورکنگ سروس لنکڈ اِن نے بھی اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کا اسٹوری فیچر نقل کرلیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ لنکڈ اِن میں اسٹوری فیچر شامل کیا جارہا ہے جو کہ اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابتداء میں یہ فیچر صرف چند امریکی طلبہ کے لیے جاری کیا جائے گا۔

لنکڈ اِن اسٹوریز میں اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کی طرح تصاویر اور مختصر ویڈیو کلپس شیئر کیے جا سکیں گے جو کہ صارف کے قریبی دوستوں کی فیڈ (Feed) میں پہلے دیکھی جا سکیں گی جس سے وہ ایک دوسرے کی سرگرمیوں سے واقف رہیں گے۔

لنکڈ اِن ترجمان کے مطابق اس فیچر کی خاص بات یہ ہوگی کہ اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کی طرح یہ 24 گھنٹے تک محدود نہیں ہوگی بلکہ پورے ہفتے تک نمایاں رہے گی۔

علاوہ ازیں اس میں 10 سیکنڈ سے زائد یعنی 45 سیکنڈ تک کی ویڈیوز بھی اَپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر جلد ہی امریکی طلبہ کے لیے جاری کردیا جائے گا لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا کہ اسے دیگر ممالک کے لیے بھی جاری کیا جائے گا یا نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے