لوئراورکزئی میں دھماکا، 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

ہنگو: لوئر اورکزئی میں دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی اور متعدد افراد زخمی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہناہےکہ دھماکا مقامی مدرسے کے گیٹ کے سامنے ہوا جس میں زخمی و جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے