لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ میں کوریا کی شراکت داری

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ میں کوریا کی شراکت داری یونیسکو اور کورین انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی کے درمیان یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں فنڈز ٹرسٹ معاہدے پر دستخط کیئے گئے۔

یونیسکو کی جانب سے محترمہ آڈرے اضولے، ڈائریکٹر جنرل اور کوریا کی جانب سے کورین سفیر و یونیسکو کے مستقل بندوب جناب لی بیونگ ہیون نے اس معاہدے پر دستخط کیئے۔ معاہدے کی دستخطی تقریب میں معین الحق سفیر پاکستان بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت ریپبلک آف کوریا لڑکیو ں میں قومی صلاحیتوں کی تعمیر اورتعلیم کے حصول کیلئے پنجاب اور گلگت بلتستان میں ملالہ فنڈ کے تحت 3.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

[pullquote]لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملالہ فنڈ میں کوریا کی شراکت داری[/pullquote]

سابق صدر آصف علی زرداری نے لڑکیوں کی تعلیم کے حصول کیلئے پاکستان کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں 10 ملین ڈالر سے ملالہ فنڈ 2012 میں قائم کیا گیا تھا۔

یہ ایک ملٹی ڈونر اکاونٹ ہے جو لڑکیوں کی بہتری اورجنسی امتیاز کے بغیر پاکستان میں جاری تعلیمی منصوبوں کو بڑھانے کیلئے دیگر 8 ممالک جن میں مصر، نائیجریا، تنزانیہ، نیپال، موزامیک، کمبوڈیا، موریطانیہ اور ویت نام بھی شامل ہیں۔

پاکستان اس پروگرام کی کامیاب نمائش کیلئے پر عزم عہدکرتا ہے کہ لڑکیوں کی بہتر تعلیم کیلئے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پاکستان کوریا کی طرف سے ملالہ فنڈ میں فیاضیانہ شراکت کو فروغ دینے پر کورین حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے۔ پاکستان یونیسکو اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں جنسی عدم توازن کو روکنے اور تعلیمی نظریات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دیگر تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے