مبشر لقمان نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی درخواست دیدی

لاہور: اینکر مبشر لقمان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف لاہور کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دے دی۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دی گئی درخواست میں اینکر مبشر لقمان نے الزام عائد کیا ہے کہ محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور ان کے گارڈز نے انہیں دھکے دیے اور تشدد کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور اسحاق خاکوانی نے معاملہ رفع دفع کرایا،میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے ،فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست وصول کر لی ہے،کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔

واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک شادی کی تقریب کے دوران ٹی وی اینکر کو تھپڑ رسید کر دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے