متحدہ کے ارکان کی غیرحاضری کی تنخواہ ایدھی کو دے سکتے ہیں :سپیکر سندھ اسمبلی

aghaسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ متحدہ ارکان کو پہلے بھی کہا تھا استعفے نہ دیں ،لیکن انہوں نے جلدی کی ۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سندھ کی ترقی کی لئے کام کریں،متحدہ،فنکشنل،پی ٹی آئی، ن لیگ اور ایم کیو ایم کے کارکن سندھ کی ترقی کیلئے آگے آئیں۔

انہوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے استعفے واپس لیئے جانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کےکے مطالبات سند ھ سے نہیں بلکہ واق سے تھے اور انہیں استعفے دینے سے روکا تھا لیکن متحدہ کے اراکین نے جلد بازی دکھائی ۔

استعفے کی مدت کے دوران تنخواہیں اور مراعات کے حوالے سے سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ک غیر حاضرارکان کی تنخواہ ایدھی کو دے سکتے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے