مجلس وحدت السملیمن نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

مجلس وحدت السملیمن نے سیاست میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ راجہ ناصر عباس کہتے ہیں کہ نواز شریف اداروں میں تصادم چاہتے ہیں انہیں ہیرو نہیں بننے دیں گے،قوم کے غیرت مند بیٹے نواز شریف کا راستہ روکیں گے۔۔۔

اسلام آباد کے پریڈگرائونڈ میں علامہ عارف حیسنی کی 29 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ مہدی برحق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سرحدوں سے جنگ ملک میں آگئی ہے،پاک فوج ملک کے اندر دہشتگردوں سے لڑ رہی ہے،قوم کے حقیقی بیٹوں کے خلاف کاروائیاں کرکے دیوار سے لگایا جارہاہے جو ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے.

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ملک بھر میں زیادتیاں ہورہی ہیں وزیر مذہبی امور مسلم کی بجائے مسلکی سوچ رکھتے ہیں،عمران خان سے صوبہ نہیں چل رہا ملک کیا چلائینگے۔ راجہ ناصر عباس نے نواز شریف پر تنقید کی اور کہا نواز شریف اداروں میں تصادم کرا کر ہیرو بننا چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی قوم کے بیٹے ان کا راستہ روکیں گے۔۔

کانفرنس کے دیگر مقررین صاحبزادہ حامد رضاء،خرم نواز گنڈا پور،علامہ امین شہیدی اور دیگر نے سانحہ ماڈل ٹائون پر باقر نجفی کی رپورٹ عام اور مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔۔۔

حیران کن امر یہ ہے کہ 2013 کے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا اس کے گلگت بلتستان سے بھی الیکشن میں حصہ لیا ،وہاں ان کا ایک رکن بھی ہے . اگر یہ سیاسی جماعت نہیں تھی تو پھر انتخابات میں حصہ کس بنیاد پر لے رہی تھی .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے