مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی از سر نو ترتیب دی جائے،آئی جی پنجاب

آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے کہا ہے کہ مردم شماری ٹیم کی سیکیورٹی از سر نو ترتیب دی جائے اور انکے ہمراہ سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات کیے جائیں۔

سینٹرل پولیس آفس میں آر پی او کانفرنس سے خطاب میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ جنگی صورتحال میں پہلے سے کہیں زیادہ چوکنا ہو کر جذبہ جہاد سے فرائض سرانجام دینا ضروری ہے۔

انھوں نے ہدایت کی کہ اہم تنصیبات،تعلیمی اداروں،اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کی جائے،حفاظتی مورچے حملہ آوروں کی پہنچ سے دور بنائے جائیں۔

مردم شماری ٹیم کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں اہلکار تعینات کیے جائیں،جو ٹیم سے کچھ فاصلے پر رہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے