مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہو رہی ہے ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ختم ہو رہی ہے، ریلی میں سینئر رہنماؤں کی بجائے عام لوگ شریک ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےانہوں نے مزید کہا کہ اس طرح چورن بکنے والا نہیں، جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات اور لاہور کے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ معاملہ کیا ہوا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کے قریبی شخص کو نیب میں لگایا جارہا ہے، حدیبیہ پیپر ملز کا کیس ابھی تک کھولا نہیں گیا، مریم،حسن اور حسین نواز آئندہ ہفتے ضمانتیں کرواتے دکھائی دیں گے یا وہ اڈیالہ جیل میں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بچوں نے سازش کی، سستے اسسٹنٹ رکھے، برطانیہ میں نواز شریف کے بیٹوں نے پراپرٹی والد کے پیسوں سے خریدی ،اب برطانوی حکومت کے خوف سے پراپرٹی بیچی جا رہی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کوانتخابی عمل کے لیے عمران خان کا سیاسی مشیر بنا دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے