مشہور بھارتی اداکارہ سادھانا شودسان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

میرا سایہ، وہ کون تھی اور وقت جیسی مشہور فلموں کی بھارتی اداکارہ سادھانا شودسان مختصر علالت کے بعد نجی ہسپتال میں انتقال کر گئیں ،اُن کی عمر 74 سال تھی۔

بھارتی نیوز چینل کے مطابق انہیں بھارتی فلموں میں بالوں کا ایک نیا اسٹائل شروع کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے۔ سادھنا کا جسد خاکی ممبئی کے مضافات میں واقع ان کی رہائش گاہ پر لے جایا گیا جہاں پر ان کی سابق ساتھی اور دوست وحیدہ رحمان سمیت ہندی فلم دنیا کی کئی شخصیتوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔1941

میں ایک سندھی خاندان میں پیدا ہونے والی سادھانا شودسان نے 1955 میں راج کپور کی ‘مسٹر 420’ فلم میں ”مڑ مڑ کے نہ دیکھ مڑ مڑ کے“ گیت میں ریوڑ میں شامل ایک لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے سندھی فلم ”ابانا“ سے پہلی بار فلمی کیریئر کی شروعات کی۔

ان کی کچھ یادگار فلموں میں ”لو اِن شملہ “ ”ہم دونوں“ ”ایک مسافر ایک حسینہ“ ”حقیقی جعلی“ ”میرا محبوب“ اور ”وہ کون تھی“ شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے