معروف بین الاقوامی فوڈ چین کی کراچی آمد

برطانیہ کی معروف فوڈ چین پے پیس پیری پیری نے کراچی میں پہلے آؤٹ لیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

اسلام آباد کے گیگا مال اور لاہور کے امپوریم مال میں ریسٹورینٹ کی کامیابی کے بعد پے پیس پیری پیری نے پاکستان میں اپنے تیسرے آؤٹ لیٹ کا آغاز نارتھ ناظم آباد کراچی میں کردیا ہے۔ پے پیس اس کے ساتھ متحدہ عرب امارات، امریکہ اور موراکو میں بھی برانچوں کے افتتاح کی تیاری کر رہا ہے۔

اس موقع پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی کاسٹ اور مشہور اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید بھی مدعو تھے.

اس موقع پر پے پیس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شاہان درانی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں معروف برانڈ ہونے کے باعث ہمیں پاکستان کے مختلف شہروں سے شاخیں کھولنے کی فرمائش آرہی تھیں، جن میں سب سے زیادہ فرمائشیں کراچی سے موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ذریعہ لاہور اور اسلام آباد سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پیپس منگوا رہے تھے۔

پے پیس مستقبل میں کراچی کے دیگر مقامات پر بھی فرنچائز کا آغاز کررہاہے جس میں بہت جلد دوسرا آؤٹ لیٹ سندھی مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی میں شروع کیا جائیگا، اور یہ سلسلہ آگے چلتا رہے گا۔

پے پیس کی پہچان اس کی گرلڈ چکن ہے جو مینگو اینڈ لائم، لیمن اینڈ ہربز، مائلڈ، ہاٹ، ایکسٹرا ہاٹ اور ایکسٹریم ہاٹ کے زائقوں میں دستیاب ہیں۔ پے پیس کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والے آئٹم پیری بائٹس، گرلڈ چکن، چکن ایسپٹاڈا، چکن اور رائس، ونگز، برگرز اور ریپس ہیں۔

پے پیس پیری پیری پاکستان میں جلد مزید برانچوں کا آغاز کر رہا ہے جن میں کراچی، اسلام آباد، لاہور اور جہلم کے شہرشامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے