ملک کے دفاعی استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع کومستحکم کرنے پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے دوران کیا ۔آرمی چیف کا کہناتھاکہ دفاعی صنعت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی بھرپور سپورٹ جاری رہے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود دفاعی پیداواری صنعت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کودفاع پیداوار اور مستقبل کے دفاعی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے ملک کی دفاعی انڈسٹری کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا کردار تاریخی ہے۔ آرمی چیف نے چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا سے دفاعی پیداواری پروجیکٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریزمیں جدید دفاعی آلات کا بھی معائنہ کیا اور ایچ آئی ٹی کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دونوںبھارتی آرمی چیف نے بھی اپنی دفاعی انڈسٹری کو پیداوار بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے