منی لانڈرنگ کیس: خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان بری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد سلیم پر مشتمل سنگل بینچ نے بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایف آئی اے کی اپیل پر سماعت کی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے، مجموعی طور پر 100 گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہی دی جب کہ ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

عدلت نے بینکنگ کورٹ کا تمام ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھا اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

بری ہونے والوں میں عبدالعزیز پولانی، الطاف خانانی، ذکیرہ جاوید قاسم، حنیف کالیا، مناف کالیا، جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں، ان افراد پر 55 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام تھا۔

واضح رہےکہ خانانی اینڈ کالیا منی ایکسچینج کے خلاف مقدمہ پیپلز پارٹی کے دور میں بنایا گیا جب کہ مقدمے میں بری ہونے والے خانانی گروپ کے ایک ممبر جاوید خانانی 2016 میں عمارت سے گرکر جاں بحق ہوگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے