موبائل فون پکڑنے کا طریقہ بھی آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتا ہے

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں تقریباً 3 ارب لوگ اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کا موبائل فون کو پکڑنے اور استعمال کرنے کا ایک اپنا انداز ہوتا ہے لیکن کیا اسمارٹ فون پکڑنے کے انداز کا انسان کی شخصیت سے کوئی تعلق ہوسکتا ہے؟

جی ہاں، اسمارٹ فون پکڑنے کے مختلف انداز کا تعلق براہ راست انسان کی شخصیت سے ہوتا ہے۔

اگر آپ کو بھی اپنی شخصیت کے بارے میں جاننا ہے تو یہ ضرور پڑھیں۔

[pullquote]1. ایک ہاتھ سے موبائل فون پکڑ کر استعمال کرن[/pullquote]ا

اگر آپ اپنے اسمارٹ فون کو ایک ہاتھ سے پکڑتے ہیں اور اسی طرح ٹائپنگ اور اپنی نیوز فیڈ کو دیکھتے ہیں تو آپ ایک ایسے شخص ہیں جس میں بھرپور خود اعتمادی ہے۔

آپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو اپنی زندگی میں خطروں سے بالکل نہیں ڈرتے اور عقل مندی کے ساتھ ان کا سامنا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ جو چاہتے ہیں اُسے پا لیتے ہیں۔

تاہم، آپ تعلقات کے معاملات میں بالکل مختلف ہوتے ہیں اور آپ تعلقات کو شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے میں بے حد وقت لگاتے ہیں۔

آپ کو لگتا ہے کہ مجھے اپنی زندگی میں کسی کی بھی ضرورت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ آپ کو الگ تھلگ اور شرمیلا سمجھتے ہیں۔

[pullquote]2. ایک ہاتھ میں فون اور دوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کو اسکرین کے لیے استعمال کرنا[/pullquote]

اس طرح سے اسمارٹ فون استعمال کرنے والے لوگ عقلمند، ہوشیار، معقول اور بے حد سمجھدار ہوتے ہیں۔

آپ کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے بہت مرتبہ سوچتے ہیں جب کہ آپ زندگی کے ہر فیصلے میں اپنے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو دھوکہ دینا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔

تاہم محبت کے معاملات میں آپ کو دانشمند بالکل بھی نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ آپ اس معاملے میں فوری اور بغیر سوچے سمجھے فیصلے کرتے ہیں جو اکثر آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

[pullquote]3. فون استعمال کرتے وقت دونوں ہاتھوں کا استعمال[/pullquote]

فون کو استعمال کرنے کے لیے دونوں ہاتھوں کا استعمال کرنے والے لوگ پُھرتیلے، موثر اور فوری طور پر فیصلے کرنے والے ہوتے ہیں۔

آپ تیزی سے بدلتے ماحول میں آسانی سے ڈھل جاتے ہیں جب کہ نئے حالات میں ڈھلنے میں آپ کو کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

[pullquote]4. ایک ہاتھ سے فون پکڑ کر دوسرے ہاتھ کی پہلی اُنگلی سے فون کا استعمال کرنا[/pullquote]

اس طرح سے فون پکڑنے کا طریقہ تخلیقی صلاحیتوں کی علامت ہے۔ آپ کے پاس بہت سارے نظریات ہیں جنہیں آپ اپنی زندگی میں نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آپ کافی حد تک اسے اچھی طرح سر انجام بھی دیتے ہیں۔

آپ اپنی سوچ اور اپنے نظریات کے ساتھ اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں اور آپ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرکے لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بنتے ہیں۔

اگر بات کی جائے فنی صلاحیتوں کی جیسے پینٹنگ، اسکیچنگ وغیرہ تو آپ اس میں بھی بہترین ہوتے ہیں۔

زندگی میں محبت کے حوالے سے آپ بے حد شرمیلے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے آپ تعلقات بنانے سے گریز کرتے ہیں۔ اگر آپ کو کوئی جاننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ آپ کے شخصیت سے بے حد متاثر ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے