مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کا اعلان کردیا،

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ سے خطاب….

مولانا فضل الرحمان نے پلان بی کا اعلان کردیا، کل آزادی مارچ میں صوبائی جماعتیں باضابطه اعلان کریں گی، مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو گھروں سے باہر نکل آنے کی اپیل کردی، آزادی مارچ اسی جگہ برقرار رہے گا،

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں تاجروں سمیت سب نے کامیابی حاصل کی ہے، آزادی مارچ سے اساتذۂ کی امیدیں وابستہ ہوئی ہیں، میڈیا، انجنیئر کسانوں نے امیدیں وابسطہ کی ہیں، ہر طبقہ سے وابستہ لوگوں نے آزادی مارچ سے امیدیں وابستہ کی ہیں، پوری قوم نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا کہ دھاندلی زدہ الیکشن میں جعلی حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے جسے گھر جانا پڑے گا، اب قوم کے رہنما ترجمان آپ ہیں، نعرے مستانہ لگانا پڑتا ہے. کارکنان نے جم کر ثابت کردیا ہے وہ قوم کے ترجمان ہیں، پاکستان کی ڈوبتی معیشت کی کشتی کو ہم بچانا چاہتے ہیں. انشاءاللہ ہم ملک کی معیشت کو سنبھال لیں گے، مہنگائی کی وجہ سے غریب مائیں اپنے بچے بیچ رہی ہیں، عیاش بڑے بڑے ایوانوں میں رہتے ہیں، مشیر خزانہ کہتا ہے کہ ٹماٹر 17 روپے کا کلو ہے، ٹماٹر 300 روپے میں خریدا جا رہا ہے.

عیاشیوں کرنے والے کو کیا ہتا، جب ہم نے ڈالر کو عزت دی ہے تو ٹماٹر کو بھی عزت دی ہے، جس الیکشن کے ذریعے، غلط نتائج کے ذریعے ناجائز حکومت بنائی گئی ہے، جمہوریت پر وار کیا گیا ہے. ہم نے پاکستان کے آئین کو تحفظ دیا ہے، ہم نے پیغام دیا ہے کہ کوئی مائی کا لال پاکستان کے آئین اور ملک کو نقصان نہیں دے سکتا. پاکستان میں جمہوریت اقتدار آئیں کی بالادستی ختم ہو رہی تھی، آمرانہ ذہنیت میں تھی. ہم نے آئین کو بچایا ہے، ہم پارلیمنٹ میں چھوٹی جماعت سمجھے جاتے ہیں مگر اب ہم نے بڑی جماعت تسلیم کرلیا ہے، ملکی سیاست ہمارے گرد گھوم رہی ہے، ایوانوں میں بیٹھے ناجائز حکمران اور ان کے کارندے پریشان ہیں کہ کب انہیں گریبانوں سے پکڑ کر باہر نکالا جائے گا، اس وقت آپ کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں کے تھوڑا نیچے ہے.

میرے محترم دوستو، میں تمام اپوزیشن جماعتوں کا شکر گزار ہوں، وہ شانہ بشانہ رہے، محمود اچکزئی بھی ساتھ رہے، تمام جماعتوں نے ہر وقت ساتھ دیا، پیپلز پارٹی، اے این پی، آفتاب شیر پاؤ، جماعت اہل حدیث، جمشید دستی کا شکر گزار ہوں، پاکستان کی تمام جماعتوں کا شکر گزار ہوں، ہم یہ سفر ملک کر آگے بڑھانا چاہتے ہیں، آپ نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا گیا تھا، 9/11 کے بعد ہماری کو تصویر کھینچی گئی تھی وہ ہم نے کردار سے ثابت کردیا ہے. اتنا منظم اجتماع آج تک کسی نے نہیں دیکھا ہوگا، 2014 کا دھرنا سب کے سامنے تھا، ایک وہ دھرنا تھا جس سے بدبو آرہی تھی، یہ شائستہ روح پرور اجتماع ہے، ملک بھر کی فضا کو خوشبو سے ہمکنار کردیا ہے. میرے محترم دوستو ہم نے ان کامیابی سے آگے بڑھانا ہے. 25 جولائی 2018 کو الیکشن ہوئے اور رات کو ہی میں نے کہا کہ یہ الیکشن جعلی ہوئی اپوزیشن جماعتوں کو بلایا اور ثابت کیا کہ یہ الیکشن جعلی ہے، ہم نے جرات کی. ہم نے باہمی مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے کے کچھ فیصلہ کیے ہیں. آپ کے جذبہ کو پھر سلام کرتا ہوں، ابھی ہمارا یہ اجتماع یہ پلان اے A ہے یہ باقی رہے گا، ہم پلان بی کی طرف جائیں گے، آپ نے یہی جم کر رہنا ہے جب تک ہم نہیں کہیں گے آپ نے یہی رہنا ہے. ہم نے گھروں میں نہیں جانا گاؤں میں نہیں جانا، جب ہم حکم کریں گے آپ نے اس طرف بڑھنا ہے، آپ کے اس اجتماع کے توسط سے آپ پلان بی کی طرف گھروں سے نکل کر آئیں، اس حکومت کا سنبھلنا مشکل ہوجائے گا.

ہم گزشتہ 10 دنوں سے حال احوال دے رہے ہیں چور کوئی اور نہیں یہی ٹولا ہے جو ہم پر مسلط ہے، لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں، 70 ارب روپے سلائی مشینیں کس طرح بنایا ہے، را موساد سے پیسے بنایا ہے، بتانا پڑے گا کہ 70 ارب میں سے تمہیں کتنا حصہ ملا تھا اب پکڑے جاؤ گے ہم سیاسی میدان کے لوگ ہیں، ہمیں پلٹ کر بھی مقابلا کرنا آتا ہے. آپ گھروں سے نکل کر ان کے مدد کیلئے آئین گے، ایک قوت بن کر ایک آواز بن کر ایک مثبت انقلاب لانے کیلئے آگے بڑھیں گی، ایک دوسرے کا سہارا بینیں گے، جب آپ پلان بی کی طرف بڑھیں گے ہم آپ ساتھ ہوں گے، ہم بھی گھروں میں نہیں بیٹھیں گے یاد رکھو قانون آئیں کو ہاتھ میں نہیں لینا ہے تشدد کو ہاتھ میں نہیں لینا ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، کل پلان بی کے حوالے سے پلان بی کیلئے بتائیں گے…..

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے