موڈیز نے پاکستانی بینکاری نظام کا آوٹ لُک’’مستحکم‘‘ کردیا

manfiمعاشی ترقی کی امیدوں میں اضافے کے باعث موڈیز انوسٹر سروسز نے پاکستانی بینکاری نظام کا آوٹ لُک’’منفی‘‘ سے بہتر کرکے’’مستحکم ‘‘ کردیا ہے۔

موڈیز انوسٹر سروسز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو کی گئی یقین دہانیوں کے باعث بہتر معاشی ترقی کی امیدوں میں اضافہ ہوا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر اخراجات سے ترقی کی شرح بڑھے گی۔ ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اگلے ایک سے ڈیڑھ سال میں بینکوں کی طرف سے دیے گئے قرضوں میں اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ معاشی صورت حال بہتر ہونے سے بینکوں کے اثاثوں کا معیار بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔ تاہم اس عرصے کے دوران شرح سود کم ہونے سے ان کے منافع میں معمولی اضافے کا امکان ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے