مٹھی میں شیر خوار بچوں کی اموات،چیف جسٹس کا از خود نوٹس

چیف جسٹس پاکستان نے سندھ کے شہر مٹھی میں شیرخوار بچوں کی اموات کے معاملےکا ازخود نوٹس لے لیا اور چیف سیکریٹری سندھ سے36گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سول اسپتال مٹھی میں5 بچوں کی غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث اموات کی خبرسامنے آئی تھی،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صاف پانی اورسہولیات نہ ہونے کے باعث والدین نےاسپتال کے خلاف شکایات کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سال کے آغاز سے اب تک غذائی قلت کے باعث 5 بچے اپنی جان دے چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے