مینڈک کا قاتل کون؟

کسی برتن میں پانی لیں اور ایک مینڈک بھی اس میں ڈال دیں اور پانی کو گرم کرنا شروع کردیں . جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگا مینڈک اپنے جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھانا شروع کردے گا اور اپنے کو اس پانی میں رہنے کیلیے ایڈجسٹ کرلے گا .

ایک وقت وہ آئے گا کہ جب پانی ابلنے لگے گا تو مینڈک اس درجہ حرات پر اپنے آپ ا یڈجسٹ نہیں کرسکے گا اور پانی سے باہر جمپ کرنے کرنے کی کوشش کرے گا لیکن وہ ایسا نہین کرسکے گا کیونکہ وہ اپنی ساری توانائی پانی کے درجہ حرارت سے ایڈجسمنٹ کرنے کیوجہ سے ضائع کرچکا اور جلد ہی مرجائے گا-
اب سوال یہ ہے کہ اس مینڈک کو کس نے مارا؟

ہم میں سے بہت سوں کا جواب ہوگا کہ ابلتے پانی نے …

لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسے اس غلط فیصلے /سوچ نے مارا کہ پانی سے باہر جمپ کس وقت کرنا ہے- ہم اپنی روزمرہ زندگی میں لوگوں سے اور صورتحال سے ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے

ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ کس وقت ایڈجسٹ کرنا یے اور کس وقت اختلاف کرنا یے ، سامنے آنا ہے- بہت سے ایسے مراحل ہوتے ہیں جب ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا ہوتا ہے ہمین اس وقت بہتر ایکشن لینا چاہیے اگر ہم نے لوگوں کو اپنا فزیکلی فنانشلی دماغی جذباتی استحصال کرنے دیا تو پھر وہ ایسا کرتے رہیں گے-
[pullquote]ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کس وقت جمپ کرنا ہے!![/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے