ناجائز اثاثوں کا الزام، عمران گچکی کے ریمانڈ میں توسیع

ناجائز اثاثہ جات رکھنےکے الزام میں گرفتار سابق پرنسپل اسٹاف آفیسر برائے وزیر اعلیٰ عمران گچکی کے ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کردی گئی۔

احتساب عدالت کوئٹہ میں جج پذیر بلوچ کی عدالت میں ناجائز اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں سابق پرنسپل اسٹاف آفیسر برائے سی ایم عمران گچکی کو ریمانڈ کی تکمیل پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

مختصر سماعت کے بعد ملزم کے ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

ملزم عمران گچکی پر18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثہ جات رکھنے کا الزام ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے