نریندر مودی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کی دیورایں بھی سراپا احتجاج

lodonبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بہار میں شکست کیا ہوئی کہ ہر آنے والا دن ان کے لیے نئی مشکلات لا رہا ہے اور ان کے خلاف لوگوں میں نفرت بڑھتی جارہی ہے جب کہ اب برطانوی پارلیمنٹ کی دیواروں پر بھی وہاں موجود ہندوؤں نےنعرے لکھ دیئے ہیں کہ مودی کو برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گیا اور ساتھ ہی نازیوں سے ملاتے ہوئے ان کا خاکہ بنا کر انہیں ہٹلر بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں رہنے والے ہندوؤں نے برطانوی پارلیمنٹ کی دیوار پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بنا کر اس کے ہاتھ میں تلوار تھما دی اور اس کے سامنے نازیوں کا نشان بنا کر اسے ہٹلر سے تشبیہ دے دی جب کہ اس پر واضح اور بڑے بڑے حروف سے لکھ دیا کہ مودی کو خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو 12 نومبر کو برطانیہ کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ برطانوی ملکہ الزبتھ سے برمنگھم پیلس میں ملاقات کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مودی کے اس دورے پر ان کی انتہا پسندی کے رویئے کو برطانیہ میں ہندو برادری انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھ رہی ہے اور اسی لیے ان کی آمد پر دورے سے قبل ہی احتجاج شروع کردیا ہے۔ احتجاج کرنے والی تنظیم ساؤتھ ایشیا سالیڈیرٹی گروپ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر احتجاجی جملے لکھنے کا مقصدر لوگوں کو اس احتجاج میں شرکت کرنے کے لیے تیار کرنا ہے جب کہ پارلیمنٹ کے باہر نازیوں کے نشان اور تلوار کے ساتھ یہ تصویر اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی پیغام ہے۔ گروپ کا کہنا تھا کہ بہار میں مودی کو شکست اور بھارت سے باہر بھارتیوں نے مودی کے طرز سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے