ننکانہ صاحب میں گوردوارے پر چڑھائی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

ننکانہ صاحب: گوردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والے مرکزی ملزم عمران چشتی کو گرفتار کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ صاحب واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ نمبر 6/2020 درج کرلیاگیا ہے۔

اظہر مشوانی کے مطابق مقدمے میں توہین مذہب اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور ملزم کے خلاف295A/290 /291/341/506/148/149 اور دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل ننکانہ صاحب میں 2 مسلم گروہوں کے مابین معمولی ہاتھا پائی کا واقعہ چائے کے اسٹال پر ہوا جس کے بعد انتظامیہ نے ملزمان کوگرفتار کرلیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے