نواز شریف استعفیٰ دیں، گھرجائیں، اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ

حزب اختلاف نے مطالبہ کر دیا کہ نواز شریف استعفیٰ دیں،گھر جائیں، مطالبے پر اپوزیشن جماعتیں ایک ہو گئیں۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ احتساب ہوا تو شریف خاندان کی تین پشتیں چور نکل آئیں،جے آ ٹی رپورٹ کے بعد شہباز شریف بھی محفوظ نہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نہ استعفیٰ دیں گے، نہ اسمبلی توڑیں گے، مائنس نوازشریف کسی صورت قبول نہیں۔

پاناما کیس کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن سیاسی جماعتیں ایک ہو گئیں، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، عوامی مسلم لیگ اور پاک سرزمین پارٹی سب کا ایک مطالبہ ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوں۔

عمران خان نے نواز شریف کے ساتھ، شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ۔

لاہور ہائی کورٹ بار نے وزیراعظم کو الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ 15جولائی سے پہلے استعفیٰ دیں ورنہ ان کے خلاف وکلاء ملک گیر احتجاج کریں گے۔

دوسری جانب ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دیں گے، نہ اسمبلی توڑیں گے۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مائنس نوازشریف کسی صورت قبول نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ہرسطح پر بھرپور مقابلہ اور جواب دیا جائے، مخالفین کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں قانونی و آئینی جنگ کے لیے تیار ہیں، 17 جولائی کو رپورٹ مسترد کرنے کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے