نواز شریف کی ’اوپن ہارٹ سرجری‘ کامیاب: مریم نواز

پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کا منگل کو مرکزی لندن کے ایک نجی ہسپتال میں ’اوپن ہارٹ سرجری‘ کا آپریشن کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ خدا کے کرم سے سرجری کامیاب رہی ہے۔

’وزیرِ اعظم کو اب پمپ سے ہٹا لیا گیا ہے اور اگلے 60 منٹ تک انھیں آئی سی یو میں منتقل کر دیا جائے گا۔‘

انھوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ قوم کی طرف سے کی گئیں دعائیں معجزانہ طور پر کام کر رہی ہیں۔

160531112514_nawaz_surgery_640x360_twitter_nocredit

مریم نواز اپنے والد کی سرجری کے دوران قوم کو ان کی صحت کے حوالے سے باخبر رکھنے کے لیے مستقل ٹوئٹس کرتی رہیں۔

سرجی شروع ہونے کے فوراً بعد انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آپریشن شروع ہو گیا ہے جو چند گھنٹے جاری رہے گا۔ ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ان کی دل کی شریانوں کی ’گرافٹنگ‘ یا پیوندکاری کامیابی سے ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پیغامات کا سلسلہ جو گذشتہ کئی دن سے جاری تھا اس میں منگل کی صبح کو اور بھی شدت آ گئی۔

یہ پیغامات نہ صرف پاکستانیوں کی طرف سے کیے جا رہے ہیں بلکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات بھی شامل ہیں۔

ان کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کی دعا کرنے والوں میں ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل اور انگلینڈ کے کرکٹر کیون پیٹرسن بھی شامل ہیں۔

سرجری کے بعد وزیر اعظم کو مکمل طور پر اپنی معمول کی مصروفیات شروع کرنے میں چار سے چھ ہفتے لگنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک اگلے چند دنوں تک روزآنہ وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں قوم کو آگاہ رکھنے کے لیے پریس کانفرنس کریں گے۔

نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کہاں ہو رہی ہے اسے ابھی تک صیغۂ راز میں رکھا گیا ہے اور حکومت نے تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وزیرِاعظم کا جس ہسپتال میں آپریشن ہو رہا ہے اس کی تفصیلات کو صیغۂ راز میں رکھا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے