نوسر بازوں کا ٹولہ ۔

صرف ایک ہفتہ پہلے کی بات ہے بائیس کروڑ لوگوں کی ایٹمی ریاست کے وزیر اعظم نے ٹویٹ کی تھی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 58 ممالک کی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔صاف جھوٹ بولا تھا جس طرح قوم کو آٹھ سو ارب روپیہ کی منی لانڈرنگ کے حوالہ سے گمراہ کیا تھا اور فراڈ کیا تھا میرے پاس دو سو ماہرین معیشت کی ٹیم ہے اور یہ بھی فراڈ کیا تھا دو سو ارب ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانی بھیجیں گے ۔ الیکشن سے پہلے کے جھوٹ اور فراڈ کو ظاہر ہونے میں تو ایک سال لگا لیکن اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں 58 ممالک کی حمایت کا دعوی تو ایک ہفتہ میں ہی فراڈ ثابت ہو گیا اور پندرہ ملکوں کی حمایت بھی حاصل نہ ہو سکی ۔

امریکہ میں پاکستان کے پالتو میڈیا کے سامنے ایک اور جھوٹ بولا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ثالثی کی درخواست کی ہے ۔ یہ جھوٹ تو 24 گھنٹہ بھی نہیں چل سکا ۔ امریکی صدر کی طرف سے اگلے ہی روز وضاحت آ گئی ہم نے کوئی درخواست نہیں کی ،پاکستانی وزیراعظم نے خود ثالثی کی پیشکش کی تھی ۔

جھوٹ اور فراڈ کے جس کھیل کا آغاز پناما ڈرامہ سے شروع ہوا وہ اس طرح نوسر بازوں کی پختہ عادت بن چکی ہے انہیں احساس ہی نہیں وہ ایک ایٹمی ریاست اور بڑے اسلامی ملک کے نمائندے ہیں ۔

مظلوم کشمیریوں کا نام لیتے ہیں لیکن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کی نائب صدر جب مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کیلئے مظفرآباد جلسہ کا اعلان کرتی ہے اسے جلسہ سے تین روز قبل گرفتار کر لیتے ہیں ۔

اقوام متحدہ میں رٹی ہوئی تقریر سے خود کو مظلوم کشمیریوں کا ہمدرد ثابت کرتے ہیں لیکن ملک کے اندر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے منعقدہ آل پارٹیز پارلیمنٹرین کانفرنس والے دن دوسری بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما سید خورشید کو گرفتار کر لیتے ہیں تاکہ اپوزیشن کشمیر کانفرنس کا بائیکاٹ کر دے اور بائیکاٹ ہوتا ہے ۔

یہ پورا ٹولہ نوسربازوں کا ہے ۔یہ بھارتیوں کو احمق سمجھتے ہیں ۔ گھر میں دانے ہیں نہیں ،ایک سازش سے معیشت تباہ کر دی ہے ۔چینیوں کو ناراض کر دیا ہے اور اب خوفزدہ ہیں بھارتی کہیں آزاد کشمیر پر نہ چڑھ دوڑیں ۔ ہر تیسرے روز ایٹمی قوت ہونے اور ایٹمی جنگ سے بھارتیوں کو اور دنیا کو ڈراتے ہیں ۔ جب آپ بار بار ایٹمی جنگ کی بات کرتے ہیں بھارتی بنیا کو سمجھ آ جاتی ہے کہ ان کے دانے مک گئے ہیں اور یہ جنگ سے بچنے کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔

بھارتیوں کے خطرے کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ ہوتے تو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کرتے اور دنیا کو پیغام دیتے کہ ہم ایک متحد قوم ہیں اور سب پاکستانی اندرونی اختلاف کے باوجود بھارتی خطرہ کے مقابلے میں متحد ہیں ۔اقوام متحدہ میں تو خون گرماتے ہیں لیکن اسی امریکہ کے اس سے پہلے کے دورے میں اعلان کرتے ہیں کہ ملک میں جا کر نواز شریف کا ٹی وی اور اے سی اتار لوں گا اور اتار لیتے ہیں ۔ عوام کے ساتھ نوسر بازی کرتے ہیں کہ ہم بھارتیوں کا مقابلہ کریں گے ۔

پاکستان ہماری جائے پناہ ہے یہ ہمارے بچوں کا ملک ہے ۔ نوسر بازوں نے اس ملک کی معیشت برباد کر دی ہے ۔ان جھوٹے اور مکار لوگوں نے قومی یکجہتی پارہ پارہ کر دی ہے ۔ نوسر بازوں کے ٹولہ کی حرکتوں کی وجہ سے تمام اپوزیشن جماعتوں کے کروڑوں ووٹر مسلح افواج کو ایک فریق سمجھنے لگے ہیں۔ فوج نے اس ملک کی حفاظت کرنی ہے ان نوسر بازوں نے فوج کو ہی ایک فریق بنا دیا ہے ۔جس ملک کی فوج کو عوامی حمایت حاصل نہ ہو وہ دشمن سے کیسے لڑے گی ۔

ابھی وقت ہے قومی یکجہتی کیلئے اقدامات کریں ۔ضد اور انا کے حصار سے نکلیں ۔ جو غلطی کی ہے وہ آسمان پر چڑھ کر بول رہی ہے غلطی کا اعتراف کریں اور غلطیاں سدھارنے کے عمل کا آغاز کریں ۔نوسر بازوں کے اس ٹولہ سے نجات حاصل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ملک کو بے یقینی کی فضا سے نکالیں ۔اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے