نومولود بچی کی گہری بھنویں

خاتون نے اپنی چھ ہفتے کی بیٹی پر میک اپ کا استعمال کرتے ہوئے اس کی بھنویں بنا ڈالیں۔

اسکاٹ لینڈ کی شہری27 سالہ ڈینیل میک شیری نے کہاکہ وہ دیکھنا چاہتی تھیں کہ ان کی چھ ہفتے کی بیٹی اسابیلا بھنوؤں کے ساتھ کیسی لگے گی اور اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے خاتون نے ایک دن اپنا میک اپ کا سامان نکال کر اپنی 6 ماہ کی بیٹی کی بھنویں بنا دیں۔

خاتون نے ایسابیلا کی میک اپ سے بنی بھنوؤں کی تصویر فیس بک پر شئیر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پارٹی میں سو نہیں جانا‘ جس کے بعد یہ کرنا انہیں بھاری پڑ گیا کیونکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے اس تصویر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس عمل کو بچوں کے ساتھ بد سلوکی قرار دے دیا۔
ڈینیل کا کہنا تھا کہ اسابیلا کا رنگ بے حد گورا ہے اور اس کے چہرے پر بھنوؤں کا رنگ اتنا ہلکا ہے کہ وہ نا ہونے کے برابر ہی دکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ میری یہ خواہش تھی کہ اسابیلا بھنوؤں کے ساتھ کیسی لگے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک دن میں نے میک اپ نکالا اور جس طرح میں اپنی بھنویں بناتی ہوں بالکل اسی طرح میں نے اسا بیلا کی بھنویں بھی بنادیں۔

خاتون نے کہا کہ جیسے ہی میں نے اسا بیلا کی بھنویں بنائیں تو وہ اٹھ گئی اور میں اپنی ہنسی نہیں روک پا رہی تھی، پھر میں جلدی سے اس کی تصویر کھینچی اور اس کی بھنویں صاف کر دیں۔

ڈینیلا نے کہا کہ میں اور میری دوستیں اپنی ہنسی نہیں روک پارہے تھے، اور اب یہ تصویر میں ہمیشہ اپنے پاس سنبھال کر رکھوں گی اور ہو سکتا ہے کہ یہ میں اسابیلا کی اٹھارویں سالگرہ پر اس کے کیک پر لگاؤں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو شئیر کرنے کے بعد بہت سے لوگوں نے کہا کہ میں اپنی بچی کے ساتھ بد سلوکی کر رہی ہوں مگر میں نے ایسا کچھ نہیں کیا اور یہ ایک مذاق تھا اور ہو سکتا ہے کہ میں ایسا دوبارہ بھی کروں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے