نیب میں اعلیٰ پیمانے پرتعیناتیاں اور تبادلے کا نوٹیفیکیشن

نیب میں اعلی پیمانے پر تعیناتیاں اور تبادلے کرتے ہوئے6 ڈائرکٹر جنرلز کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ڈی جی نیب سکھر الطاف باوانی کو تبدیل کرکے ڈی جی کراچی تعینات کر دیا گیا جبکہ ناصر اقبال کو ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی تعینات کر دیا گیا،ڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی عتیق الرحمان کو ڈی جی نیب ملتان تعینات کر دیا گیا۔

ڈائریکٹر بین الاقوامی تعاون نیب ہیڈکوارٹر عرفان نعیم کوڈی جی نیب کوئٹہ تعینات کر دیا،ڈی جی نیب سکھر کا اضافی چارج فیاض قریشی کو دے دیا گیا۔

نیب میں یہ تقرریا ں سپریم کورٹ کی جانب سے نیب کے4 ڈی جیز کو برخاست کرنے کے حکم کےبعد عمل میں آئی ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے