نیب کی پانامہ کیس میں ریفرنس دائر کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے مکمل رپورٹ کی درخواست

(اسلام آباد) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے بارے ہدایات ہر عمل کرنے اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ، ان کے بچوں اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کے لئے جے آئی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ کی تین تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کی جائیں ۔

نیب کی طرف سے یہ درخواست گزشتہ جمعے کو جمع کرائی گئی۔ جس میں رپورٹ کی کاپیوں کے ساتھ ضمیمہ جات کی بھی تفصیل مانگی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کو رہورٹ کی نو جلدیں دی گئی ہیں ۔ جب کہ جلد دس کو روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رپورٹ کا والیم دس جو مختلف ممالک کے ساتھ قانونی معائدوں کی تفصیلات پر مشتمل ہے اس کو جے آئی ٹی کے چئیرمین واجد ضیاٗ کی درخواست پر پبلک نہیں کیا گیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے