وزیراعظم عمران خان سے کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان اس وقت سات روزہ امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اس کے علاوہ وہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

نیویارک میں وزیراعظم نے کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان 7 روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، پیر کو ٹرمپ سے ملیں گے

اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین بھی کی۔

واضح رہے کہ فاروق کتھواری امریکی صدارتی کمیشن برائےایشیائی امریکیوں کےکمیشن کےممبررہ چکے ہیں۔

وزیراعظم کی بانی فاروق کتھواری سے ملاقات کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکا میں پاکستان کے سفیر اسدمجید اور سینئئر افسران بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نیویارک میں آج مصروف دن گزاریں گے۔ آج کے شیڈول کے مطابق وہ امریکی سینیٹ کے اقلیتی رہنما چک شمر سے ملاقات کریں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگی۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان سے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو کی رات 8 بجے ملاقات ہوگی جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات رات ساڑھے 8 بجے ہوگی۔

وزیراعظم سے رات ساڑھے 9 بجے ایرک لوئیس، مارک مہر،کلائیو اسمتھ ملاقات کریں گے جب کہ رات 10بجے امریکی سینیٹ کمیٹی برائےعدلیہ کےچیئرمین سینئر لنڈسےگراہم ملاقات کریں گے۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان رات 12 بجے صدر انٹرنیشنل کمیٹی برائے ریڈ کراس سےملاقات کریں گے جب کہ کشمیری رہنماؤں پر مشتمل وفد سےرات 12 بج کر 30 منٹ پر ملاقات ہوگی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان رات ایک بجے سکھ کمیونیٹی کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے