وزیراعظم کا طالبعلم مشعال کےقتل پر اظہار افسوس

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالب علم مشعال کےقتل پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا ہے کہ ہجوم کی طرف سےطالب علم کےقتل پر بے حد دکھ ہوا،ریاست قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے،اس جرم کی مذمت میں پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوئی باپ اس خوف سے بچے کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کی لاش واپس آئے گی، قوم برداشت اور قانون کی حکمرانی کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کرے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے