وزیراعظم کا فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ؛ پیرس حملوں پردکھ کا اظہار

nawaz وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرانسیسی سفیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پیرس حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشت گردی گھناؤنا واقعہ ہے اور پاکستانی عوام فرانس کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ 13 نومبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے 6 مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے